• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، اسد عمر کی درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کیخلاف پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کی فوری درخواست پر نوٹسز جاری کردیئے۔ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو توہین الیکشن کمیشن کے نوٹس کے خلاف سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کے وکیل سے مکالمے میں کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ آچکا ہے آپ یہاں کیوں آئے ہیں؟ چیف جسٹس نے استفسار کیا آپ نے فوری سماعت کی درخواست کیوں دائر کی ہے؟ اسد عمر کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن ہمارے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ خدشہ ہے الیکشن کمیشن فرد جرم عائد کر کے کارروائی شروع کردیگا۔ عدالت نے فوری سماعت کی درخواست پر نوٹس جاری کردیئے۔ عدالت نے 25 جنوری کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔
اہم خبریں سے مزید