• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی اوز کی کارکردگی ، راولپنڈی کا 12واں نمبر

راولپنڈی(راحت منیر/اپنے رپورٹرسے) پنجاب بھر میں ہیلتھ ریفارمز روڈ میپ میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز کے سی اوز کی کارکردگی رینکنگ جاری کردی گئی ہے۔چنیوٹ پہلےاورپاکپتن دوسرے نمبر پررہے ۔تیسرے نمبر پر بھکر کا ضلع رہا۔جبکہ بہاولنگر آخری(36واں) اور راولپنڈی بارہویں نمبر پر آ گیا۔گزشتہ رینکنگ میں 35 ویں نمبر پر تھا۔ خراب اوسط کے تین اضلاع میں جھنگ (35ویں اور منڈی بہاؤالدین 34ویں نمبر ہیں۔ راولپنڈی ڈویژن کے اضلاع میں سے جہلم چھٹے، چکوال21ویں اور اٹک 28ویں نمبر پر آیا ہے۔ باخبرذرائع کے مطابق پنجاب بھر میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز اور چیف ایگزیکٹیوز کی پانچ مختلف شعبوں میں دسمبر کی اضلاع کی اوورآل کارکردگی کے جائزہ کی رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ زرائع کے مطابق ریٹنگ کیلئے بنچ مارک اوسط کارکردگی 85 فیصد رکھی گئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید