کراچی (اسٹاف رپورٹر)سوئی سدرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر عمران منیار نے کہا ہےکہ ایس ایس جی سی اب منافع بخش ادارہ بن گیا ہے ،کمپنی نے ماضی میں 21ارب روپے کا نقصان اٹھایا جو مثبت اقدامات کے بعد اب 2 ارب روپے کے منافع میں تبدیل ہوگیا ہے۔ گیس کی قلت کے باعث تمام 780کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی)کے دورے کے موقع پر کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر فراز الرحمان، کائیٹ لمیٹڈ کے سی ای او زبیر چھایا، سینئر نائب صدر نگہت اعوان، نائب صدر مسلم محمدی، سابق صدور زاہد سعید، سلیم الزماں، احتشام الدین، فرخ مظہر، فضل جلیل، سوئی سدرن کے اعلی حکام سید فصیح الدین فواد، عدنان صغیر، عامر ممتاز خان اور عبد الرزاق سمیت کاٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔