• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں سیاحوں کیلئے سنٹرل کنٹرول روم اور 13سہولیات مراکز قائم

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے) سیکرٹری ٹورازم آسیہ گل نے کمشنر راولپنڈی ڈویژن ثاقب منان کے ہمراہ مری میں سیاحوں کی سہولت کے لیے کئے جا نے والے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمشنر آفس راولپنڈی میں ہونے والے اجلاس میں بتایا گیا کہ تمام محکموں کو ذمہ داریاں سو نپ دی گئی ہیں ۔ سیاحوں کی سہولت کے لیے سنٹرل کنٹرول روم اور 13 سہولتی مراکز قائم، 30 سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں جبکہ کنٹرول روم چو بیس گھنٹے فعال ہے۔مری میں داخلہ کو ر یگولیٹ کیاجارہا ہے تاکہ وہاں 8ہزارسے زائد گاڑیاں داخل نہ ہوں۔ آسیہ گل نے کہا کہ ما حو لیاتی تبدیلیوں نے ہما رے خطے کے روایتی مو سم کویکسر تبدیل کر دیا ہے جس کی وجہ سے ہمیں مزید الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد سے مزید