اقوام متحدہ (اے پی پی)پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی تنظیم جی ۔77اور چین کی چیئرمین شپ باضابطہ طور پر کیوبا کے حوالے کردی۔134 رکنی گروپ کی چیئرمین شپ کی منتقلی کی ٹرسٹی شپ کونسل میں منعقد ہونے والی تقریب سے وزیر خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے وڈیو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ کیوبا کی قیادت میں گروپ درپیش چیلنجزسے نمٹنے میں کامیاب رہے گا،وہ گروپ کی چیئرمین شپ کیوبا کے ہم منصب اور اپنے دوست برونو روڈریگوئیز پارلا کو منتقل کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت میں ترقی پذیر ممالک کے مذکورہ بالا چیلنجز سے نمٹنے کے اجتماعی عزم اور اتحاد پر مبنی کوششوں کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔