• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ یو اے ای کا مشترکا اعلامیہ جاری

اسلام آباد(آئی این پی)وزیراعظم شہباز شریف کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے اختتام پر مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔مشترکہ اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے 12،13جنوری کو یو اے ای کے صدر کی دعوت پر 2روزہ سرکاری دورہ کیا۔اس دوران وزیراعظم شہباز شریف کی صدر یو اے ای سے ملاقات ہوئی، وزیراعظم کو صدارتی محل میں گارڈ آف آنر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق یو اے ای کے صدر سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور ٹھوس اقدامات اٹھانے پر بات چیت کی گئی۔اس ملاقات میں علاقائی، سیاسی اور سیکورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اہم خبریں سے مزید