• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیاسی افراتفری، آئینی و معاشی بحران بیڈگورننس اور کرپشن کا نتیجہ، سراج الحق

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی افراتفری، آئینی و معاشی بحران پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کی بیڈگورننس، نااہلی اور کرپشن کا نتیجہ ہے، پندرہ جماعتیں اقتدار میں لیکن ملک میں تماشا لگا ہوا ہے۔ماضی میں مصنوعی بحران پیداکرنیوالا مافیا تینوں بڑی جماعتوں میں موجود ہے۔ گندم کا مصنوعی بحران پیداکر دیا گیا۔ لوگ ایک تھیلا آٹے کے لیے ترس رہے ہیں، مافیاز تینوں بڑی جماعتوں میں موجود ہیں، انھوں نے ماضی میں بھی چینی، ادویات، پٹرول کے مصنوعی بحران پیدا کیے،جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کر رہی ہے، آج دیربالا میں مظاہرہ ہوا۔ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اپنے حق اور آئندہ نسلوں کی خاطر باہر نکلیں اور جماعت اسلامی کے احتجاج کا حصہ بنیں۔
اہم خبریں سے مزید