کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسد زمان نے عیسیٰ لیب نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے جونیئرز انڈر 18 سنگلز فائنل میں را حم وقار کوشکست دیکر ٹائٹل حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڈرن کلب میں اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ندیم عمراور پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی تھے۔ اسد زمان نے راحم وقار کو 6-3,6-2 سے شکست دی۔ بوائز انڈر 16 سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے اسد زمان کو 7-6,6-7.6-2 سے شکست دی۔ انڈر 14 سنگلز فائنل میکائل علی بیگ نے سمیر زمان کو 4-1.4-1 سے شکست دی۔ مینز سنگلز فائنل زبیر راجہ نے بلال سومرو کو 6-2,6-2 سے ہرایا۔