کراچی (جنگ نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی مرکزی قیادت کا اجلاس آج طلب کر لیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کو قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کی آئندہ حکمت عملی کا انتظار ہے، پی ٹی آئی چیئرمین کی حتمی منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف کو صدر عارف علوی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہیں گے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی قیادت آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے لیے نگراں سیٹ اپ سے متعلق بھی مشاورت کرے گی۔