• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز مسترد، موجودہ قیمتیں برقرار رہینگی، اسحاق ڈار

اسلام آباد،کراچی،اسلام آباد(صباح نیوز، این این آئی،اے پی پی )حکومت نے 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ویڈیو بیان میں بتایا کہ حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پٹرول مہنگا کرنے کی تجویز مسترد کردی

 پٹرول کی قیمت 31 جنوری تک 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے

 ہائی اسپیڈ ڈیزل 227.80 ، مٹی کا تیل 172.01 اور لائٹ ڈیزل آئل 169 روپے فی لیٹر رہیگا،۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ 31 جنوری تک پیٹرولیم مصنوعات کی حالیہ قیمتیں ہی برقرار رہیں گی۔

اہم خبریں سے مزید