• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، تھانہ سربند پر 6 سے 8 عسکریت پسندوں نے حملہ کیا، ابتدائی رپورٹ تیار

پشاور(نمائندہ جنگ)تھانہ سربند پر حملہ کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے جس کے مطابق 6سے 8عسکریت پسندوں نے اسنائپر اور دیگربھاری ہتھیاروں کے ذریعے حملہ کیا ، حملہ کے بعدسرچ اینڈا سٹرائیک آپریشن بھی کیا گیا ، جس میں 2دہشت گرد مارےگئےتھے،بتایاجارہا ہے کہ تھانہ کو دور سے نشانہ بنایاگیا جس کے بعد نامعلوم عسکریت پسند فرار ہوگئے تھے۔ حملہ میں ڈی ایس پی سمیت تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے تھے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق جمعہ وہفتہ کی درمیانی شب عسکریت پسندوں کے دوگروپوں نے گرنیڈ سمیت بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیاجن کی مجموعی تعداد6سے 8بتائی جارہی ہے ۔ اس دوران تھانے کے قریب ڈی ایس پی سردارحسین اپنے دوگنرز ارشاد علی اور جہانزیب کے ہمراہ پہنچے جومقابلے کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ تھانہ کے اندر عملہ محفوظ رہا جنہوںنے مورچے سنبھال رکھے تھے۔

اہم خبریں سے مزید