• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سوئٹرزلینڈ روانہ

اسلام آباد (فاروق اقدس/تجزیاتی رپورٹ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اہم نوعیت کی حکومتی مصروفیات جن میں غیر معمولی سیاسی صورتحال کے حوالے سے ہونے والی سرگرمیاں بھی شامل ہیں ،کے باعث ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو کو شرکت کی ہدایت کی تھی جس کے بعد وہ سوئزرلینڈ میں 16سے 20جنوری تک ہونے والے اجلاس میں شرکت کیلئے سوئزرلینڈ روانہ ہوگئے ہیں۔ پاکستان سفارتی سطح پر اس موقع پر مطلوبہ انداز سے مستفید نہیں ہوسکے گا ، خارجہ امور کی وزیر مملکت حنا ربانی کھر بھی ان کے ہمراہ ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گی۔ وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مصروفیات کے پیش نظر ان کی اجلاس میں شرکت کیلئے سوئزرلینڈ نہ جانے کا فیصلہ رواں ماہ کے آغاز میں ورلڈ اکناملک فورم کے صدر کی جانب سے دعوت نامہ ملنے کے فوری بعد ہی کر لیا گیا تھا جس کے بعد فورم کے صدر کی دعوت پر اب وزیر خارجہ بلاول بھٹو سوئزرلینڈ روانہ ہوئے ہیں جہاں وہ خارجہ امور کی وزیرمملکت حنا ربانی کھر عصری، عالمی اور علاقائی مسائل پر فورم کے زیراہتمام ہونے والی تقریبات میں شرکت کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید