• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برآمدی صنعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اسحاق ڈار

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ برآمدی صنعتوں کوخام مال اودیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔پیرکواپنے ٹویٹ میں وزیرخزانہ نے کہا کہ برآمدی صنعت حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔وزیر خزانہ نے کہا کہ 5 زیرو ریٹڈ برآمدی صنعتوں اوردیگر برآمد کنندگان کو خام مال ، پارٹس اور دیگر فاضل پرزہ جات کی درآمد میں مکمل سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ برآمدات سے متعلق ضروریات کو پورا کرسکیں۔
اہم خبریں سے مزید