پشاور ( وقائع نگار )خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے پشاور کے علاقے چارسدہ روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے ایک گڑ یونٹ سے بڑی مقدار میں مضر صحت گڑ برآمد کرلیا، جس پر گڑ گانی کو سیل کردیا گیا کارروائی کے دوران گڑ گانی سے 1000 کلو سے زائد غیر معیاری و مضر صحت گڑ برآمد کیا گیا گڑ گانی میں گڑ کی تیاری میں چینی، مضر صحت رنگ اور خراب گڑ کا استعمال کیا جارہا تھا۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق شہریوں تک معیاری و صحت بخش گڑ کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے صوبے بھر کے مختلف علاقوں میں گڑ گانیوں کے معائنوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پشاور میں انسپکشن کے دوران گڑ گانی سے بڑی مقدار میں غیر معیاری گڑ برآمد کیا گیا کاروائی کے دوران صفائی کی صورتحال بھی ابتر پائی گئی۔ فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مضر صحت گڑ تیار کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائیگی