اسلام آباد(نمائندہ جنگ، جنگ نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے منگل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطاء بندیال سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق یہ ملاقات تقریباآدھاگھنٹہ جاری رہی ، جس میں مختلف آئینی اورقانونی امور پر بات چیت کی گئی ،تاہم اس حوالے سے سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ پریس ریلیز نہیں جاری کی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کیلئے چیف الیکشن کمشنر سپریم کورٹ پہنچے۔ذرائع کے مطابق دونوں اداروں کے سربراہوں کے درمیان تقریباً آدھے گھنٹے کی ملاقات ہوئی۔