اسلام آباد( نیوز رپورٹر) این ایچ اے نے کہوٹہ راولپنڈی روڈ کی دوطرفہ سڑک بنانے کی تیاری شروع کردی۔ این ایچ اے حکام نے سی ڈی اے سے این او سی طلب کرلیا ہے۔کاک پل سے کہوٹہ 28کلو میٹر دو طرفہ سڑک بنائی جائے گی ۔سی ڈی اے کی جانب سے منصوبے کے ڈیزائن کی تفصیلات این ایچ اے سے طلب کرلی گئیں۔2018 میں یہ منصوبہ شروع کیا گیا تھا مگرپی ٹی آئی کے دور میں یہ منصوبہ التوار میں پڑ گیا تھا۔ مارچ 2018 میں منصوبے کی کل لاگت کا تخمینہ13ارب روپے لگایا گیا تھا ۔منصوبے میں تاخیر سے اخراجات میں بھی بڑا اضافہ آئے گا۔