• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا ہدایت الرحمٰن دوساتھیوں سمیت کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) گوادر پولیس نے حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن کو دو ساتھیوں سمیت مزید تفتیش کیلئے کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کردیا ہے جنہیں آج کوئٹہ منتقل کر دیا جائے گا کرائم برانچ ذرائع کے مطابق پولیس جوان کے قتل اور کار سرکار میں مداخلت املاک پر حملے کے الزام میں گرفتار حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمن اور ان کے دو ساتھیوں کو گزشتہ روز گوادر پولیس نے کیس کرائم برانچ منتقل ہونے پر مزید تفتیش کیلئے کرائم برانچ کوئٹہ پولیس کے حوالے کر دیاہے ذرائع نے بتایا کہ کوئٹہ سے جانے والی کرائم برانچ کی ٹیم آج مولانا ہدایت الرحمن اور ان کے دو ساتھیوں کو کوئٹہ منتقل کریگی۔
کوئٹہ سے مزید