• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی حدود سے دہشت گردوں کا حملہ، 4 سیکیورٹی اہلکار شہید

راولپنڈی، کوئٹہ (ای این آئی) پاک ایران سرحد پر دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ کر کے چار اہلکاروں کو شہید کر دیا، بدھ کوآئی ایس پی آر کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق پاک ایران سرحد پر چوکاب سیکٹر ضلع پنجگور بلوچستان میں دہشتگردانہ حملے میں چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ۔بیان کے مطابق دہشتگردوں نے سرحد کے قریب پٹرولنگ کر نے والے سکورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کیلئے ایران کی سر زمین استعمال کی ۔ایران سے کہاگیا ہے کہ وہ اپنی جانب دہشتگردوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائے۔

اہم خبریں سے مزید