لاہور(نمائندہ جنگ،نیوز ایجنسیاں)لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس ساجد محمود سیٹھی نےوائی ڈے اےکے سیکرٹری ڈاکٹر سلمان کاظمی کی درخواست پر نشتر اسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی اور لاوارث لاشوں کی شناخت کے نظام کے بارے میں پنجاب حکومت کا مبہم جواب مسترد کرتے ہوئےعمل درآمد رپورٹ 7فروری کو طلب کرلی۔ سرکاری وکیل نے محکمہ صحت کا جواب جمع کراتے ہوئے بتایاکہ لاوارث لاشوں کےبائیومیٹرک نظام کو پنجاب کےتمام اسپتالوں میں نافذ کردیاگیاہے،درخواست گزار کےوکیل اظہر صدیق نےکہاکہ ایسا کوئی بھی نظام اسپتالوں میں نصب نہیں ہوا ۔