پشاور ( وقائع نگار )زرعی یونیورسٹی پشاور کے انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ میں کے حوالے سے ایک تقریب منعقد ہوئی۔ سیکرٹری ہائرایجوکیشن خیبرپختونخوا داؤد خان مہمان خصوصی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت گیسٹ آف آنر تھے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ اس قسم کی تقاریب فیکلٹی، سکالرز اور طلباء میں آگے بڑھنے اور مقابلوں کا حوصلہ بڑھاتی ہیں۔ کینولہ ورائٹی ملک و قوم کے لئے ایک بہترین تحفہ ہے، اس ورائٹی کی پیداوار دوسری ورائٹیز سے زیادہ ہیں، اس میں تیل کی مقدار اور بیماریوں کے خلاف مدافعت بھی زیادہ ہیں اور یہ سرٹیفائیڈ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈ جینیٹک انجینئرنگ بین الاقوامی سطح پر ایک بہترین انسٹیٹیوٹ ہے، یہاں کے فیکلٹی موسمیاتی تبدیلیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فصلوں میں نئے ورائٹیز دریافت کریں مہمان خصوصی سیکرٹری ہائرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبرپختونخوا داؤد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شعبہ زراعت کی ترقی میں زرعی یونیورسٹی پشاور کا بنیادی کردارہے دنیا میں بڑی تیزی سے نئے ریسرچز ہورہی ہیں، تحقیق سے پہلے منصوبہ بندی کرنا چاہیئے، طلباء کو ریسرچ سے پہلے تیار کیا جائے، ریسرچ کو وقتا فوقتا مزید بہتری کی طرف لے جائے، یہاں کی گئی تحقیق شئیر کیاجائے تاکہ اس سے زیادہ فوائد حاصل کئے جا سکےوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے مہمان خصوصی داؤد خان اور ڈاکٹر آیاز خان کو شیلڈز پیش کئے۔ مہمان خصوصی سیکرٹری داؤد خان نے پوسٹرز مقابلہ میں ریما اقبال کو پہلی، سندس ملک کو دوسری جبکہ فائزہ حیات و طہورہ میر کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر تعریفی اسناد دیئے