• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کی طرز پر تونسہ میں تھیم ریسٹورنٹ بنانے کا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے ملتان کی طرز کاتھیم ریسٹورنٹ تونسہ میں بھی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے،منگھرٹھ اور چاہ بوہڑوالامیں جاری سکیمیں انٹری ایگزیٹ پارک،سولنگ اور کھالے کے مرمتی کام اور ٹرین کی بوگی کی تنصیب جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے کمال پارک،بزدار پارک اور فیملی پارک میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ایس ای محمد فیاض،ڈی جی پی ایچ اے طاہر انصاری اور ڈپٹی سیکرٹری زاہد اقبال بھی موجود تھے۔ محمد آصف چوہدری نے مزید کہا ہے کہ کام کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔ منصوبوں کو مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے۔بیوٹیفکیشن پر بھرپور توجہ دی جائے۔پارک سے ملحقہ فلڈ بند پر گھاس لگانے کے کام کو تیز کیا جائے۔پڑاڈ لینڈپر جاری 50ملین کی سکیم کے دورہ کے موقع پر کہا کہ منصوبے میں گرل،باؤندری وال اور ٹوائلٹ بلاک پر ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے مزید کہا کہ اس مقام پر بوگی نصب کی جارہی ہے۔ملتان اور بہاولپور کی طرح ڈی جی خان میں بھی تھیم گرین ریسٹورنٹ بنایا جا رہا ہے۔عوام کی تفریح کے لئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں۔جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں۔جنوبی پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا رہے ہیں۔
ملتان سے مزید