لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عاصم حفیظ نے توشہ خانہ سے تحائف وصول کرنے والی شخصیات کی تفصیلات فراہم کرنے کے حوالے سے درخواست پروفاقی حکومت کے وکیل کو7 فروری تک تفصیلات اور بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا۔کیبنٹ ڈویژن نے جواب جمع کرادیا،عدالت نےمکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ بیان حلفی دیں کہ کیسے یہ تحائف خفیہ ہیں ؟ اگر عدالت مطمئن ہوئی کہ واقعی یہ تحائف خفیہ ہونے چاہئیں تو عدالت اسے پبلک کرنے کا حکم نہیں دیگی ،عدالت نے استفسار کیا کہ آپ نے جواب میں لکھا ہے کہ توشہ خانہ کے تحائف منظر عام پر آنے سے میڈیا ہائپ بن جاتی ہے ۔