• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک تحفظ حقوق چترال کا عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)تحریک تحفظ حقوق چترال کے زیر اہتما م پشاور پریس کلب کے سامنے ضلع چترال میں سڑکوںکی خستہ حالی، طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ، علاقے میں غیر قانونی مائننگ اور چترال کے عوام کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرے کی قیادت تحریک تحفظ حقوق چترال کے صدر پیر مختار اور دیگر رہنما کر رہے تھے ، اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ ضلع چترال بالا اور چترال پائیں میں خستہ حال سڑکوں کی وجہ سے لوگوں کو آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت اور وفاقی حکومت کے تمام تر دعووں کے باوجود ضلع چترال بالا اور چترال پائیں میں سڑکوں کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ نہیں دی جارہی ہے، انہون نے کہا کہ خستہ حال سڑکون کے ساتھ ساتھ عوام کو طویل لوڈ شیڈنگ کا بھی سامنا ہے ،انہوں نے مزید کہا کہ چترال میں غیر قانونی مائئنگ اور مائین سائٹس کی غیر مقامی افراد کو لیز کرنے سے مقامی لوگوں کے حق ملکیت متاثر ہوئے ہیں ، تحریک تحفظ حقوق چترال نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع چترال کے عوام کے دیرینہ مطالبات کے حل پر فوری توجہ مرکوز کی جائے۔
پشاور سے مزید