روینہ ٹنڈن کی صاحبزادی راشا تھادانی بالی ووڈ ڈیبیو کرنے کے قریب ہیں، انہیں آج ممبئی میں ڈائریکٹر ابھیشک کپور کے دفتر جاتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق افواہیں ہیں کہ 17 سالہ راشا تھادانی ان کے ساتھ اپنی پہلی فلم سائن کریں گی۔
بھارتی میڈیا میں یہ خبر بھی ہے کہ روینہ ٹنڈن کی بیٹی اور اجے دیوگن کے بھتیجے امان دیوگن ایک ہی فلم میں ڈیبیو کریں گے۔
ڈائریکٹر کے دفتر جاتے ہوئے راشا نے گاڑی سے اتر کر فوٹوگرافرز کیلئے پوز کیا۔