• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوہدری نثار کا قومی و صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان

کراچی (ٹی وی رپورٹ)ن ليگ کے سابق رہنما اور نواز شریف کے سابق دست راست چوہدری نثار علی خان نے قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کا الیکشن آزاد حیثیت میں لڑنے کا اعلان کردیا۔جیو کے پروگرام ’’جرگہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اس سوال پر کہ مفتاح اسماعیل یا اسحاق ڈار چوہدری نثار نے کہا کہ مفتاح اسماعیل اکنامسٹ اسحاق ڈار اکاؤنٹنٹ ہیں،میرے پسندیدہ سیاستدان خان عبدالولی خان اور ذوالفقار علی بھٹو ہیں،سلیم صافی کے سوال رانا ثناءاللہ یاشہریار آفرید ی پر چوہدری نثار نےکہا کہ راناثناءاللہ ،ن لیگ میں واپسی کے سوال پر چوہدری نثار نے کہاکہ اچھے آدمی کی قدر نہیں برے کی پکڑ نہیں ،پسندیدہ اداکارہ پر چوہدری نثار نے کہا کہ مہوش حیات ،نواز شریف میرٹ پر نااہل ہوئے اس سوال پرچوہدری نثار نے کہا کہ جس دھج سے کوئی مقتل کوگیا وہ شان سلامت رہتی ہے،ن ليگ سے رابطے اب بھی ہیں لیکن پارٹی میں شمولیت کا فیصلہ انتخابات کے بعد کریں گے۔فوج واقعی نیوٹرل ہوگئی ہے اس سوال پر چوہدری نثار نے شعر پڑھا ،وطن کی فکر کرنادان مصیبت آنے والی ہے ،چوہدری نثار نے پی ٹی آئی میں شمولیت کے حوالے سے چُپ کا روزہ توڑ دیا۔انہوں نے کہا کہ عمران سے دوستی ضرور ہے لیکن تحریک انصاف میں شامل ہوگیا تو شاید یہ دوستی قائم نہ رہ سکے ۔چوہدری نثار کا یہ انٹرویو اتوار کی رات 10 بجکر 5 منٹ پر’’ جرگہ ‘‘میں نشر کیا جائے گا۔

اہم خبریں سے مزید