اسلام آباد(فاروق اقدس / نامہ نگار خصوصی ) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج پیر کو 2؍ روزہ دورے پر قطر جا رہے ہیں وفاقی حکومت میں موجود ایک حکومتی ذریعے نے وزیر خزانہ کے اس دور ے کو ’’ہنگامی دورہ‘‘ قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر خزانہ اپنے اس 2؍ روزہ دورے میں قطر کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے کی جانے والی پیشکش پر بات چیت کریں گے ۔ یاد رہے کہ قطر پاکستان میں سرمایہ کاری کے ضمن میں اسلام آباد اور کراچی کے ایئر پورٹ کا انتظامات سنبھالنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔