• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کشکول مشن سے صرف حکمرانوں کے حالات تبدیل ہوئے، سراج الحق

لاہور(نمائندہ خصوصی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ کشکول مشن سے ملک کے نہیں صرف حکمرانوں کے حالات تبدیل ہوئے ٹرائیکا کی حکومتوں میں ملک اور عوام کے حصے میں صرف تباہی آئی،ملک سیاسی، معاشی اور سماجی طور پر ڈیفالٹ کر گیاتینوں بڑی سیاسی جماعتیں آزمائی جا چکی ملکی بدحالی ان سے تھمنے والی نہیں ہے تمام مافیاز ان کے اور ان کی پارٹیاں اور حکومتیں مافیاز کے رحم و کرم پر ہیں اب حل صرف جماعت اسلامی ہے اللہ کی مددونصرت اور عوام کی تائید سے اقتدار ملا تو جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام نافذ کرے گی اور پاکستان کو خوشحال، کلین، گرین، کرپشن فری عظیم ریاست بنائے گی۔کراچی میں مئیر انشا اللہ جماعت اسلامی کا ہو گا،کراچی جلد ترقی و خوشحالی کی طرف اپنے سفر کا آغاز کرے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل میں ورکرز کنوشن سے خطاب اور جامعہ مفتاح العلوم مردان میں ختم بخاری تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، رضا احمد شاہ،سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کے پی عبدالواسع اور امیر ضلع مردان غلام رسول بھی موجود تھے۔
اہم خبریں سے مزید