پشاور(نمائندہ خصوصی)پشاور کے وکلا بھی خیبر پختونخوا کی نگران صوبائی کابینہ میں نمائندگی کے لئے سرگرم ہو گئے۔ پشاور ہائی کورٹ کے وکلا ہاشم خان ایڈوکیٹ، امتیاز خان ایڈوکیٹ اور اورنگزیب خان ایڈوکیٹ نے نگران وزیراعلیٰ سے صوبائی نگران کابینہ میں پشاور ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سینئر وکیل اورممتاز قانون دان ملک نجب گل خان خلیل ایڈوکیٹ کو نگران صوبائی کابینہ میں نمائندگی دینے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں قانون کی عملدرآمد اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے صوبائی نگران کابینہ میں قانون دان کی نمائندگی ضروری ہے ملک نجب گل خان خلیل ایڈوکیٹ خیبر پختونخوا پولیس میں خدمات انجام دینے کے علاوہ طویل عرصہ وکالت کر رہے ہیں۔ ملک نجب گل خان خلیل ایڈوکیٹ بہترین شاعر اور دو کتابوں کے مصنف بھی ہیں۔ پولیس میں سیکورٹی کے سلسلے میں نمایاں کارکردگی پروہ کئی ایوارڈ بھی حاصل کر چکےہیں جبکہ وہ عوام اور وکلا میں کافی مقبول ہیں