اسلام آباد (نمائندہ جنگ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان پاکستان کیلئے قہر تھا، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عمران خان کی باتوں کو چھوڑیں اس بندے نے پاکستان کو تباہ و برباد کرنے میں کسر نہیں چھوڑی ایسے بندوں سے مستقل طور پر نجات حاصل کرنا ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے، مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر مریم نواز نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو کسی کے نام پر اعتراض ہے تو فرح گوگی کو پنجاب کا نگراں وزیر اعلیٰ لگا دیں پنجاب کو چلانے کا تجربہ فرح گوگی کے پاس ہے، محسن نقوی کی تقرری کے بعد عمران خان کا رونا اب شروع ہوگیا ہے۔