اسلام آباد (نمائندہ جنگ )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے بالائی اور میدانی علاقوں میں سردی کی شدید لہر گزشتہ روز بھی جاری رہی ۔ اس دوران بالائی علاقوں میں بارش اور برفباری بھی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش کالام 12، پٹن7، مالم جبہ 6، پاراچنار ،گڑھی دوپٹہ،دیر(اپر)4، میر کھا نی3، مظفرآباد 3 ، راولا کوٹ 03،دروش، چترال،مری01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی،اس دوران کالام 6، پاراچنار 5، مالم جبہ2،مری اور دیرمیں 1 انچ برفباری ہوئی، گزشتہ روز ملک میں سب سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 13 ، قلات منفی 8 ،گوپس ، مالم جبہ منفی 7، کالام، کوئٹہ منفی 6،ہنزہ منفی 5،اسکردو،استور،ژوب،دالبندین اوربگروٹ میں منفی 4ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران راولپنڈی اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر میں بعض مقا مات پر درمیانی سے تیز بارش /برفباری کی بھی توقع ہے۔