کوئٹہ(آن لائن)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتونخوا میپ ضلع سبی کی ضلعی کانفرنس آج 24 جنوری منگل کو جرگہ ہال سبی میں صبح دس بجے منعقد ہوگی، پہلے بند اجلاس میں گزشتہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کی جائے گی اور بعد میں نئے ضلع ایگزیکٹو کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ضلعی کانفرنس میں پشتونخوا میپ کے چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اور پارٹی کے دیگر مرکزی و صوبائی عہدیداران شرکت کرینگے۔ کانفرنس کے کھلے اجلاس میں نومنتخب عہدیداران سے حلف لیا جائے گا اور پارٹی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ اجلاس سے خطاب کرینگے۔