راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی ریجن کے64ہیڈکانسٹیبلوںکو اے ایس آئی اور 39اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دے دی گئی ،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن ناصر محمود ستی نے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کی سفارشات پر احکامات جاری کر دیئے ، اس ضمن میں تشکیل د ی گئی ڈی پی سی کا اجلاس آر پی او راولپنڈی ریجن کی زیرصدارت ریجنل پولیس آفس راولپنڈی میں ہواتھا ۔ڈی پی سی نے تمام اہل کاروں کے سروس ریکارڈ اور تمام کوائف کی جانچ پڑتال کے بعد اپنی سفارشات مرتب کیں ، ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی عہدہ کے لیے راولپنڈی ریجن کے 71اہلکاروں کو بورڈ نے طلب کر رکھا تھا جن میں سے ترقی کے لیے اہل64ہیڈکانسٹیبلوںکو اے ایس آئی کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کیے گئے، جبکہ اے ایس آئی سے سب انسپکٹرکے عہدہ پر ترقی کے لیے 65اہلکاروں کو طلب کیا گیا تھا جن میں سے 39کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دی گئی۔