• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی، گھی، کھاد، چینی کے کارخانے سرکاری تحویل میں لئے جائیں، مزدور رہنما

ملتان(سٹاف رپورٹر)پا کستا ن ٹریڈیو نین ڈ یفنس کمپین کے ریجنل آ ر گنا ئزر ندیم پا شا مہنگا ئی،آ ٹے کی منصو عی قلت، یونین پر پا بندی اور نجکا ری آئی ایم ایف کے خلاف پر یس کا نفر نس کر تے کہا کہ اس وقت ملک واقعتا ایک سنجیدہ بحران سے گزر رہا ہے۔ بجلی، گھی، کھاد، چینی سمیت تمام فیکٹریوں اور دیگر خدمات کے شعبوں کو سرکاری تحویل میں لے کر ہی مہنگائی کے حملوں کو روکا جاسکتا ہے ہم حکومت کے ان فیصلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں جس میں وہ کئی بار ادا شدہ قرضوں کو پھر سے ادا کرنے کے لئے نئے قرضوں اور نئی شرائط ماننے کے طریقے کو اختیا رکررہی ہے۔ پاکستان سمیت تیسری دنیا کے کسی ملک کو سرمایہ داری کے ذریعے بحران سے نہیں نکالا جاسکتا۔ اگر سرمایہ داری نظام امریکہ کو دیوالیہ ہونے سے نہیں بچا سکتا تو پھر پاکستان میں ایسا ہونا بھی ناممکن ہے۔ پاکستان کو ایک منصوبہ بند معیشت کی ضرورت ہے جس کے ذریعے تمام وسائل تما م عوام کی مشترکہ ملکیت قرار دیئے جائیں گے۔ سرمایہ داری کا خاتمہ اور سامراجی حملوں کے تدارک کے لئے محنت کش طبقے کا اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔اس موقعہ پرصدر ڈسٹر کٹ با ر ایسو سی ایشن سید و حید ر ضا بخا ری،حبیب اللہ شا کر ایڈوو کیٹ، ملک طا رق سعید ایڈ ووکیٹ،طا رق خا ن ایڈ ووکیٹ، طا رق چو ہد ری، زیشا ن بٹ،اسلم انصا ری،مسعود گجر،نو شیر خان، عا رف شا ہ، نو یدہا شمی ایڈوو کیٹ،اُن کے ہمراہ مو جو د تھے۔