• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں تمام بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں، ایڈیشنل آئی جی

کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی زیر صدارت کراچی پولیس آفس میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا، اجلاس میں صنعت کار و تاجران اور دیگر کاروباری حلقوں سے تعلق رکھنے والے ممبران نے شہر میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے پولیس چیف کو اپنے مسائل و شکایات سے آگاہ کیا جس میں انڈسٹریل زونز میں پولیس نفری کی کمی، شہر میں سیکنڈری مارکیٹوں کے غیر قانونی قیام ،شاہراہوں پر تجاوزات و انکروچمنٹ اور جرائم کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ،ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کہا کہ پولیس میں نفری کی کمی کو پورا کیا جارہا ہے، پولیس میں تمام تر بھرتیاں میرٹ پر کی گئی ہیں جن میں 5000 جوان ٹرینگ سینٹر میں زیر تربیت ہیں جن میں سے کچھ کو انڈسٹریل زون میں تعینات کیا جائے گا،پولیس چیف نے انڈسٹریل زونز میں سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیبات پر زور دیا،سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے لیکن اس دوران شہر میں امن و امان کے قیام میں کاروباری حضرات اپنا کردار ادا کریں تاکہ کرائم فری سٹی بنایا جا سکے،ایڈیشنل آئی جی نے کہا کہ شہر میں 4ملین موٹر سائیکلز رجسٹرڈ ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ان میں 4000 اضافہ ہورہا ہے جن کی چوری کی شکایات بھی زیادہ ہیں ،گاڑیوں میں ٹریکرز کے حوالے سے جدید پروگرامنگ اور سیکینڈری مارکیٹوں کے لئے جامع حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید