کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے مبینہ بے ضابطگیوں سے متعلق سابق ڈائریکٹر اسد علی کو کے الیکٹرک کے خلاف بیانات دینے سے روک دیا، درخواست گزار کے وکیل نے کہا اسد علی شاہ نے بدبینی کی بنیاد پر اسٹاک ایکسچینج کو کے الیکٹرک کے خلاف خطوط لکھے،بے بنیاد اور جھوٹے بیانات سے کے ایکٹرک کی ساکھ کو نقصان پہنچا، اسد علی شاہ کو کے الیکٹرک کو 5 ارب روپے بطور حرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا جائے، عدالت نے اسد علی شاہ کے بیانات کو پرنٹ اور الیکٹرونکس میڈیا پر شائع اور نشر کرنے سے بھی روک دیا اور فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 فروری کو جواب طلب کرلیا۔