• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ وقت سیاست نہیں ملک بچانے کا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست نہیں ملک بچانے کا ہے کیونکہ بات سیاست سے کہیں آگے جا چکی ہے۔ وہ لوگ جو پاکستان کی خاطر اپنا گھر بار لٹا کر اور اہل خانہ کی گردنیں کٹوا کر آئے تھے اس پاکستان میں آج ہوکا عالم ہے۔ حالات انتہائی گھمبیر اور خوفناک ہیں بار بار کہتا ہوں کہ ملک خانہ جنگی کی طرف جا رہا ہے اگر اس ملک کی پولیس سمجھ رہی ہے کہ کسی پسندیدہ افسر کو لگا کر 25مئی والا ڈرامہ دوبارہ رچایا جائے گا تو اس بار لوگ وہ کریں گے جس کا ان کو اندازہ ہی نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہی نہیں ہے کہ زمین کتنی گرم ہو رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید