• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول، جعلی دستخط سے 430 غیر قانونی ڈومیسائل جاری ہونے کا انکشاف

سجاول (نامہ نگار)ضلع سجاول ميں جاری کردہ 430 غیر قانونی ڈومیسائل ڈپٹی کمشنر سجاول امتیازعلی ابڑو نے ابتدائی طور منسوخ کردیئے ہیں، مزید کارروائی کے لئے رپورٹ کمشنر حیدرآباد کو ارسال کردی ہے، جبکہ ڈی سی آفس سجاول میں ڈومیسائل برانچ کو سیل کردیاہے اور انچارج جمیل میمن کو ہٹا کر کاشف میمن کو ڈومیسائل برانچ کا انچارج تعینات کردیا ہے

 سجاول میں مبینہ طور پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو کے جعلی دستخط سے 430 غیر قانونی ڈومیسائل جاری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو سجاول حمیر قریشی کے جعلی دستخط سے ڈومیسائلز جاری ہونے کے بعد ڈی سی سجاول کے دفتر میں کھلبلی مچ گئی ہے۔

 اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو حمیر احمد قریشی سے رابطہ کرنے پر انہوں نے بتایاہے کہ مجھے جب مخفی ذرائع سے معلوم ہوا کہ میرے جعلی دستخط سے ڈومیسائل جاری ہوئے ہیں تو میں نے ڈپٹی کمشنر سجاول امتیاز علی ابڑو کو اطلاع دی۔ جس پر ڈی سی صاحب نے شعبہ ڈومیسائل کے انچارج جمیل میمن سے چارج واپس لے کر فوری طور پر ڈومیسائل برانچ سیل کروادی اور مزید کارروائی کے لئے مکمل انکوائری کرکے تحقیقاتی رپورٹ کمشنر حیدرآباد کو ارسال کردی ہے۔

اہم خبریں سے مزید