• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تقرر و تبادلے، PTI کا الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ

لاہور (آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف نے سانحہ 25 مئی میں ملوث اور پی ڈی ایم قیادت کے قریب افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف نے 18 افسران کی پنجاب میں تقرری رکوانے کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی ٹی آئی بلال صدیق کمیانہ اور سمیر سید کے خلاف درخواست دے گی، تحریک انصاف کی جانب سے سہیل ظفر چٹھہ، نبیل اعوان اور دیگر افسران کے خلاف بھی درخواست دی جائے گی۔
اہم خبریں سے مزید