لاہور(نمائندہ جنگ )مسلم لیگ ق کے رہنماء سابق وزیر اعلی ٰپنجاب چوہدری پرویز الہٰی سے اسپیکر سبطین خان نے ملاقات کی، ملاقات میں موجودہ ملکی صورت حال سمیت دیگر سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران پنجاب میں نگران سیٹ اپ میں بڑے پیمانے پر بیورو کریسی کی اکھاڑ پچھاڑ کی بھی مذمت کی گئی۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ پنجاب میں متنازع ترین افسران کی تعیناتیاں کی جارہی ہیں، خاص طور پر پی ٹی آئی مخالف شہرت رکھنے والے افسران کو تعینات کیا جارہا ہے لیکن عمران خان کرپٹ مافیا کے آگے ڈٹ کر کھڑے ہیں۔