• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے، بلاول بھٹو

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ پائیدار ترقی اور امن کی ضمانت ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہاوس سے جاری بیان کے مطابق، پی پی پی چیئرمین نے تعلیم کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں ارضِ پاک میں فروغِ تعلیم کے لئے اپنا کردار ادا کرنے والے تمام اساتذہ اور شخصیات کو سلام پیش کیا ہے۔ وزیرِ خارجہ نے کہا کہ 22 ملین سے زائد پاکستانی بچوں کا اسکول نہ جانا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور چیلنج ہے۔ دنیا کے شانہ بشانہ کھڑا ہونے کے لیے، ہمارے بچوں کو صرف تعلیم نہیں بلکہ معیاری تعلیم کی ضرورت ہے۔ معیاری تعلیم کے حصول میں حائل رکاوٹوں کو جنگی بنیادوں پر ختم کرنا ہوگا۔
اہم خبریں سے مزید