• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت میں دہشت گردی کے پیش نظر دفعہ 144نافذ

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان نے دہشت گردی کے پیش نظر تربت میں 2ماہ کیلئے دفعہ 144نافذ کردی ہے محکمہ داخلہ و قبائلی امور حکومت بلوچستان کے مطابق تربت میں حالیہ دہشت گردی اور پرتشدد واقعات کے پیش نظر فوری طور پر دو مہینے کیلئے دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے دفعہ 144 کے دوران ہر قسم کے اسلحے کی نمائش ،ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید