راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)جمعیت علمائے اسلام ضلع راولپنڈی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کیلئے خواہشمند امیدواروں سے27 جنوری تک درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ امیر ضلع راولپنڈی ڈاکٹر ضیا الرحمن نے کہا ہے کہ درخواستیں تحصیل راولپنڈی، کہوٹہ، مری، راول ٹاؤن، پوٹھوہار ٹاؤن، گوجر خان اور کلر سیداں کے زمہ داروں کے پاس جمع کرائی جاسکتی ہیں۔