• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونی کیرئینز (انٹرنیشنل) کے انتخابات، پروفیسر اعجاز فاروقی پینل کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جامعہ کراچی کے ممتاز فارغ التحصیل طلبہ کی انجمن یونی کیرئینز (انٹرنیشنل)کے انتخابات پی ای سی ایچ ایس ایجوکیشن فاونڈیشن گورنمنٹ ڈگری سائنس کالج میں منعقد ہوئے،"پروفیسر اعجاز فاروقی پینل" نے ایک بار پھر تمام عہدیدار اور مینیجنگ کمیٹی کے اراکین کی تمام سیٹوں پر کامیابی سمیٹتے ہوئے کلین سوئپ کیا، تنائج کے مطابق پروفیسر اعجاز فاروقی ایک بار پھر اگلی مدت کے لئے صدر منتخب ، نائب صدور کی نشست پر فارینہ عادل ، پروفیسر شاہد محمد دین، ڈاکٹر صوفیہ خلیق علوی اور پروفیسر رضوان حیدر جنرل سیکرٹری کی نشست پر پروفیسر عادل عظمت ،جوائنٹ سیکرٹری کی نشستوں پر پروفیسر نذیر محمد صدیقی، پروفیسر ڈاکٹر نسیم اختر ، پروفیسر نشاط امین اور پروفیسرسعود ودود خان،فنانس سیکرٹری کی نشست پر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد بر نی اور انفارمیشن سیکرٹری کی سیٹ پر پروفیسر ڈاکٹر فاروق حسن کامیاب ہوگئے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید