• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر لیاقت کو گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا‘ والدہ دانیہ شاہ

لودھراں(نمائندہ جنگ) ڈاکٹر عامر لیاقت حسین مرحوم کی ساس اور دانیہ شاہ کی والدہ سلمٰی بی بی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کو مبینہ طور پر گھر میں موجود پیسوں کی وجہ سے قتل کیا گیا ہے اس کی موت کی تحقیقات ہونی چاہیں سلمیٰ بی بی نے یہ الزام لودھراں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے لگایا۔ سلمیٰ بی بی نے کہا کہ دانیہ شاہ کے خلاف ایف آئی اے میں بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی ہے دانیہ شاہ کے موبائل سے کوئی ویڈیو وائرل نہیں ہوئی ۔ سلمیٰ بی بی نے کہا میری بیٹی پر کچھ ثابت نہیں ہورہا اسے بلاوجہ قید میں رکھا ہوا ہے بشری بی بی جھوٹ بول رہی ہے کہ عامر نے دانیہ کو طلاق دے دی تھی سلمیٰ بی بی نے کہا کہ عامر لیاقت حسین نے اپنی وفات سے 4 روز قبل صلح کے لیے رابطہ کیا تھا عدالتوں اور اداروں سے اپیل ہے کہ دانیہ بے گناہ ہے اسے ضمانت پر رہا کیا جائے۔

ملک بھر سے سے مزید