• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہے، کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وفاقی وزارت اوورسیز پاکستانیز اور انسانی ترقی کی فوکل پرسن برائے ای او بی آئی کرن بلوچ نے ایک بیان میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن کر ابھر رہی ہےاور وہ وقت دور نہیں جب ملک بھر میں پارٹی کامیابی حاصل کر کے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میںوفاق اور صوبوں میں حکومت تشکیل دیگی پارٹی کو فعال اور منظم بنانے میں دیگر قائدین کیساتھ مرکزی سیکرٹری جنرل سید نیئر بخاری کی دن رات محنت شامل ہے، سید نیئر بخاری کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہےجو ہرمشکل دور میں پارٹی کیساتھ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے،جمہوریت کی بحال اور آئین کی بالادستی کی جدوجہد میں ان کا کردار ناقابل فراموش ہے۔انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ سید نئیر بخاری پارٹی کو مزید فعال اور ملک بھر میں منظم بنائیں گے۔
کوئٹہ سے مزید