• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی(سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 17ملزموں کو گرفتار کرکے ساڑھے تین ہزارسے زیادہ پتنگیں اورڈوریں برآمد کرلیں۔ 7ملزموں کو گرفتار کرکے 3کلو کے قریب چرس اور 20لٹر شراب برآمد کرلی گئی ۔مختلف مقدمات میں مطلوب 9اشتہاری مجرموں کو بھی گرفتار کرلیاگیا۔ انچارجز بیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 42 کو شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ تھانہ گوجرخان پولیس نے نقب زنی کی وارداتوں میں ملوث 5 ملزموں سے مسروقہ رقم 3 لاکھ 90 ہزار روپے اور پاسپورٹ کر لئے ۔
اسلام آباد سے مزید