• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم سب پر قانون کا احترام لازم و ملزوم ہے‘ اخترعلی

پشاور (جنگ نیوز )فرنٹئیر لا کالج پشاور میں طلباء وطالبات کے درمیان انصاف کی فراہمی اور عوام تک اس کی رسائی کے موضوع کے حوالے سے بحث و مباحثہ ہوا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اختر علی خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ ہم سب پر قانون کا احترام لازم و ملزوم ہے‘ قانون سے بالاتر کوئی چیز نہیں ۔وکا لت کے پیشے میں قانون کے طلبہ کو سب سے بہترین فورم یہی سے ملتا ہے کیونکہ عدالتوں میںآپ نے بحث و مباحثہ کرناہوتاہے اور آگے جاکر آپ لوگوں نے عدالتوں میں بھی اسی طرح کے بحث ومباحثے کرنے ہیں جس کے لئے آپ لوگ اکٹھے ہوئے ہیںاور یہ سیمینارآپ لوگوں کو آگے جاکر بہت فائدہ دے گا۔ سیمینار میں قانون کے طلباء و طالبات کو انصاف کی رسائی میں رکاوٹیں اور آج کے دور کے مطابق سہولتوں سے آگاہ کیا گیا۔آخر میں اختر علی نے مقابلے میں حصہ لینے والے طلباء وطالبات میں سرٹیفیکٹس اور شیلڈ تقسیم کیں ۔
پشاور سے مزید