• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمدرد فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مستحقین میں گرم کمبل تقسیم

پشاور(وقائع نگار )ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے پشاور کے ناداراورمستحق افراد میں کمبل تقسیم کیے گئے۔ہر سا ل کی طرح اس سال بھی ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے پشاور اور اس کے گردونواح میں موجود 20دیہات کے غریب اور مستحق افراد میں350گرم کمبل تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر پاکستان سٹڈی سنٹر کے چیئرمین و سپیکر شوریٰ ہمدرد پشاور پروفیسر ڈاکٹر فخرالاسلام نے مستحقین میں اپنے ہاتھوں سے کمبل تقسیم کیے اور ہمدردفاؤنڈیشن کے اس اقدام کوخوب سراہا۔مستحقین نے موسم کی مناسبت سے تحفہ ہمدرد وصول کرتے ہوئے ہمدردکی انتظامیہ اور کارکنان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور دوسرے اداروں اور مخیر حضرات کو بھی اس کی تقلید کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
پشاور سے مزید