• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ECC، چینی کی برآمد کیلئے نئی نظرثانی شدہ شرائط کی منظوری

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کمیٹی نے چینی کی برآمد میں سہولتوں کی فراہمی کےلئے نئی نظر ثانی شدہ شرائط کی منظوری دے دی جس کے تحت گنے کے صوبائی کمشنرزنوٹیفکیشن جاری ہونے کے سات روز میں چینی کا کوٹا مختص کریں گے۔ چینی کی برآمد کے لیے ایل سی کھولنے کے 60روز کے اندر یا بنکوں سے ایڈوانس رقم کی وصولی پر برآمدی عمل شروع ہوگا اور کوٹا مختص ہونے کے 45روز کے اندر برآمد کنندہ چینی کی کھیپ روانہ کرنے کو یقینی بنائے گا۔ای سی سی کا اجلاس وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت جمعرات کو ہوا ، وزارت تجارت نے ای سی سی میں سمری پیش کی جس میں بتایاگیا کہ سٹیٹ بنک آف پاکستان اور پاکستان شوگرملز ایسوسی ایشن کی جانب سے چینی کی برآمد سے متعلق رقم کی ادئیگی کی شرائط کے حوالے سے تجاویز جمع کرائی گئی ہیں، ای سی سی پہلے ہی دو لاکھ 50ہزار ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے ۔

اہم خبریں سے مزید