• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی معیشت تباہی کے قریب پہنچ گئی، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ

کراچی (نیوز ڈیسک) برطانیہ کے معروف جریدے ’فنانشنل ٹائمز‘ کا کہنا ہے کہ پاکستان انتہائی نازک موڑ سے گزر رہا ہے.

 پاکستانی معیشت تباہی کے قریب پہنچ گئی ہے۔ معیشت پر خطرات منڈلانے لگے ہیں

 فنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی ذخائر 5 ارب ڈالر سے بھی کم ہوگئے ہیں جو ایک ماہ کی درآمدات کو پورا کرنے کے لیے بھی ناکافی ہیں۔ معیشت کے بحران کو ختم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کی کوششوں کے درمیان غیر ملکی کرنسی میں شدید قلت کے سبب کاروبار بھی بند ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ بندرگاہوں پر درآمدی سامان سے بھرے سیکڑوں کنٹینرز پھنسے ہوئے ہیں کیونکہ خریدار کے پاس ادائیگی کے لیے ڈالرز نہیں ہیں۔

بین الاقوامی کمپنیوں اور ایئرلائن کی ایسوسی ایشن نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان نے غیرملکی ایئرلائنز کے ڈالرز روک رکھے ہیں جس کے سبب پاکستان، انڈسٹری کو واجب الادا فنڈز روکنے والے سرفہرست ممالک میں سے ایک بن گیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید